ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کی تربیتی سہولتوں کیلئے کھلے ہیں خواجہ آصف

 قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں:وزیر دفاع کی قطر کے سفیر علی مبارک سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کے لیے زیادہ سے زیادہ تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کھلے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطرس نے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ قطر ایک اہم ملک ہے اور اس کا خطے میں کلیدی کردار ہے۔ قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں فریقین کو اپنے تعاون کو اقتصادی دائرے سے باہر دفاع، فوجی مشقوں اور افراد کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کے لیے زیادہ سے زیادہ تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کھلے ہیں