مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا انتخابی اجلاس

 مولانا عبدالرشید حجازی کو بھاری اکثریت سے مرکزی ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا گیا
حلف امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لیا، کامیابی پر اراکین شوریٰ کا شکریہ
لاہور (  خصوصی رپورٹر رپورٹر  ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا انتخابی اجلاس زیرِ صدارت سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم  مرکزی دفتر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت ،بلتستان اور آزاد کشمیر کے اراکینِ شوریٰ نے بھرپور شرکت کی۔اراکینِ شوریٰ نے بھاری اکثریت سے مولانا عبدالرشید حجازی کو مرکزی ناظمِ اعلیٰ منتخب کرلیااور مولانا عبدالرشید حجازی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ حلف امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لیا۔ نومنتخب ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی  نے تنظیم کو مزید مضبوط  اور تعلیمی میدان میں مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار  کیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی پر اراکین شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔ اراکین نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تنظیم مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔مولانا عبدالرشید حجازی طویل عرصہ سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے لیے تبلیغی  و تنظیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔علم و تحقیق سے گہری وابستگی اور نوجوان قیادت کی سرپرستی ان کی شناخت ہے۔اخلاق، سادگی اور تنظیمی نظم و ضبط کی وجہ سے تمام حلقوں میں یکساں احترام رکھتے ہیں۔اس سے قبل وہ قائم مقام ناظمِ اعلٰی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جس میں انہوں نے مؤثر اور فعال کردار ادا کیا۔ وہ امیر مرکزی جمعیت پنجاب کی ذمہ داری بھی نبھا چکے ہیں۔  وہ  1996 میں ضلع فیصل آباد کے  امیر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے تعلیم و تربیت کے لیے متعدد غیر ملکی دورے بھی کررکھے ہیں جن میں برطانیہ ، سعودیہ ، بنگلادیش اور لیبیا وغیرہ شامل ہیں۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی قیادت نے نومنتخب ناظم اعلیٰ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین کی خدمت اور تنظیم کی ترقی کے لیے مزید استقامت عطا فرمائے۔