سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود پاکستان پہنچ گئے

(آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود ایک اعلیٰ سطحی  سعودی تجارتی وفد  کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی آمد دونوں برادر ممالک کے درمیان  باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون  کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق سعودی تجارتی وفد اپنے قیام کے دوران اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور مختلف کاروباری گروپس  سے ملاقاتیں کرے گا۔