پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں کمسن بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا۔ افسوس ناک واقعہ نواحی علاقہ ہوتہ روڈ مٹی سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں تین سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھادر نہر میں جا گرا اور ڈوب گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔