وقوعہ نواحی گا ئوں وسایا دا کھو میں پیش آیا، ریسکیو ٹیم نینہر سے لاش نکال لی
ننکانہ صاحب ،لاہور(خصوصی رپورٹ)ننکانہ صاحب کے نواح میں 4 سالہ بچی گھر کے قریب نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ کے نواحی گا ئوں وسایا دا کھو میں مقامی رہائشی شہباز کی 4سالہ بیٹی ابیہہ فاطمہ گھر کے قریب واقع نہر میں جا گری اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر واٹر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچی کی لاش کو نہر سے نکال لیا اورضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔