بورے والا (خصوصی رپورٹ)کھادر نہر کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور نہایت تیز رفتار ی سے بے ہنگم انداز میں جا رہا تھا کہ (ا) کو ٹکر مار کر اسکی جان لے لی بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شہر میں موٹر سائیکل رکشہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ہے اور متعدد شہریوں کے قتل اور شہر میں ٹریفک کے مسائل کی بنیادی وجہ موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف ڈاون نہیں کیا جارہا۔جسکے سبب شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔