پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں ہاتھ دھونے کے دوران5 سالہ بچہ نہر میں گرکر ڈوب گیا، لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ افسوسناک واقعہ نواحی چک 15 ایس پی پل کمہاری روڈ کے قریب پیش آیا۔والدین کے مطابق وہ کام کے سلسلے میں کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جبکہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ بچہ بھی گھر سے نکل کر ان کے پیچھے آ رہا ہے۔نہر کے قریب پہنچنے پرکمسن بچہ مبینہ طور پر نہر کے کنارے ہاتھ دھوتے ہوئے پھسل کر پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا۔بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، آخری اطلاعات تک بچے کی لاش نہ مل سکی۔