لال پل کے قریب بچہ نہر میں ڈوب گیا ، سرچ آپریشن جاری

لاہور (کرائم ) مغلپورہ کے علاقے لال پل کے قریب نہر میں ایک بچہ کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں نہر میں ڈوبے ہوئے بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک بچہ نہیں مل سکاعلاقے میں بڑی تعداد میں شہری بھی جمع ہیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کا جائزہ لیا ہے۔