خاران :مسلح افراد کا حملہ ، عدالت نذر آتش ، مجسٹریٹ اغوا

 آگ سے عدالت کی عمارت میں پڑا سامان اور ریکارڈ جل کر خاکستر 
 حملہ آور اپنے ہمراہ دو گاڑیاں بھی لے گئے ، علاقے کی ناکہ بندی
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے عدالت کو حملہ کر کے نذر آتش کردیا اور مجسٹریٹ کو اغوا کرکے لے گئے۔سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے علاقے مسکان قلات میں عدالت میں گھس کر جج قاضی محمد جان کو اغوا کیا اور جاتے ہوئے عدالت کی عمارت کو آگ لگا دی جس سے عمارت میں پڑا سامان اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ،ذرائع کے مطابق حملہ آور اپنے ہمراہ دو گاڑیاں بھی لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔