25 کے قریب مسلح افراد نے تھانہ حاجی شہر پر حملہ کیا، سرکاری اسلحہ چھین لیا
ڈیرہ مراد جمالی (خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے ضلع کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر پر مسلح افراد کا ایک بار پھر حملہ ، شدید فائرنگ ۔ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ سرکاری اسلحہ گولیاں و دیگر ضبط شدہ سامان سمیت تھانے کو آگ لگا دی گئی ، سرکاری ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے پولیس تھانہ حاجی شہر پر نا معلوم مسلح افراد نے ایک بار پھر حملہ کر دیا ، اطلاعات کے مطابق مسلح افراد جن کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان بتائی جارہی ہے ، جدید اسلحے سے لیس ہوکر اچانک پولیس تھانہ حاجی شہر پر حملہ آور ہو ئے ، اس دوران مسلح افراد نے شدید فائرنگ بھی کی۔ مسلح افراد نے تھانہ میں موجود پولیس اہلکاروں کومبینہ طورپر یرغمال بنایا ، ان سے سرکاری اسلحہ گولیاں واکی ٹاکی سمیت دیگر سامان چھین لیا بعد ازاں تھانے اور سرکاری ریکارڈ کو آگ لگا دی گئی مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔