خاران میںڈیشل کمپلیکس پر حملہ،قاضی اغوا،عمارت کو آگ لگا دی گئی

 سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا
 آتشزدگی کے باعث کمپلیکس میں عدالتی ریکارڈ خاکستر ہو، رپورٹ طلب کرلی گئی
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، قاضی اغوا، عمارت کو آگ لگا دی گئی۔پولیس  حکام کے  مطابق خااران میں نامعلوم مسلح افرادنے جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کر کے عمارت کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کے دوران ڈیوٹی پرموجود قاضی جان محمد کو اغوا کر لیا اورفرار ہو گئے۔جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی ، آتشزدگی کے باعث کمپلیکس میں موجود عدالتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ قاضی جان محمد کی تلاش کے  لئیتمام راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کی نوعیت اور محرکات جاننے کیلئے   اعلی حکام نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔