صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی افسوسناک، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فوری تحقیقات کے احکامات جاری کیے، مشیر اطلاعات

صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی افسوسناک، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فوری تحقیقات کے احکامات جاری کیے، مشیر اطلاعات

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے انتہائی افسوسناک و قابل مذمت قرار دیا ہے۔

بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کے احکامات دے دیے ہیں۔ صنم جاوید کی گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنم جاوید پہلے بھی کئی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔اس سلسلے میں حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ صنم جاوید کی حفاظت اور جلد بازیاب کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔