مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے رات گئے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وفد نے ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی حالت کے حوالے سے ہسپتال حکام سے تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔ اس دورے کا مقصد زخمی اہلکار کے علاج اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنانا تھا۔