خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 32 نئے کیسز، اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 32 نئے کیسز، اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق، صوبے کے مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ مریض ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ اور ایم ایم سی مردان میں داخل ہیں، جہاں 21 مریض زیر علاج ہیں۔پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں، جن میں ایچ ایم سی میں 11، ایل آر ایچ میں 7، اور کے ٹی ایچ میں 5 مریض شامل ہیں۔

دیگر اضلاع میں صورتحال کچھ یوں ہے:

ڈی ایچ کیو ہری پور: 17 مریض
ڈی ایچ کیو باجوڑ: 6 مریض
اے ٹی ایچ ایبٹ آباد: 3 مریض
باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی: 5 مریض
مفتی محمود میموریل اسپتال ڈی آئی خان: 2 مریض
محکمہ صحت کے مطابق، صوبے میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 276 ہوچکی ہے۔ صرف ضلع چارسدہ میں ستمبر کے دوران 256 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے باعث یہ ضلع سب سے زیادہ رسک ایریا قرار دیا گیا ہے۔

اب تک خیبر پختونخوا میں 2880 کیسز میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔