پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا مبینہ اغوا، ایف آئی آر درج

پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا مبینہ اغوا، ایف آئی آر درج

پشاور کے تھانہ شرقی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور پانچ نامعلوم افراد نے زبردستی انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ صنم جاوید کو پشاور سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق واقعہ کے وقت صنم جاوید اپنی ساتھی خواتین کے ساتھ تھیں، اور دو گاڑیوں نے ان کی گاڑی کا راستہ روکا۔ نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے جایا۔