پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان کی طلبی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز کیس میں گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں صنم جاوید سمیت دیگر افراد پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے، جبکہ ان کی بہن فلک جاوید کو بھی ایجنسی نے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ صنم جاوید پہلے ہی اسلام پورہ تھانے میں درج ایک مقدمے میں گرفتار ہو کر 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور اب انہیں جیل سے لا کر عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز کیس میں شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔