لاہور (زیڈاین این) لاہور ہائیکورٹ میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام اور ایڈیشنل آئی جی سی سی سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ''کیا آپ نے ترمیم کے لیے عدالت سے اجازت لی تھی؟'' جس پر میاں شاہد محمود ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ترمیم کی اجازت دی تھی اور اسی کے مطابق نئی ترمیم شدہ درخواست دائر کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی مقام پر کوئی کمی بیشی رہ گئی ہو تو درستگی کے لیے تیار ہیں