پاک افغان ناظم الامور آج سے بطور سفیر اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر آج پیر سے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔رپورٹ کے مطا بق سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔