1300سے زائد عقابوں کے مالکان، ،شکاری سازوسامان کے ماہرین نے شرکت کی
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سعودی فالکن کلب کے زیرِ اہتمام سالانہ انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔نمائش میں 45 ممالک سے 1300 سے زائد عقابوں کے مالکان، اسلحہ ساز کمپنیوں اور شکاری سازوسامان کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔پاکستان، خلیجی ممالک اور دیگر عالمی شرکا کی جانب سے لائے گئے نایاب اور تربیت یافتہ عقاب اس نمائش کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایک سعودی فالکن شوقین نے پاکستانی عقابوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، تیز اور کارآمد ہوتے ہیں اسی لیے سعودی عرب میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔نمائش کے دوران عقابوں کی نیلامی کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں فالکن کے شوقین افراد ایک دوسرے سے بڑھ کر قیمتیں پیش کر رہے ہیں