وائلڈ لائف نے رواں سال 16 ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ جاری کیے
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں دو سال بعد پنجاب اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز، امریکی شکاری نے پہلا شکار کیا،دو سال کے وقفے کے بعد پنجاب میں اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔امریکی شکاری نے چکوال کے علاقے میں پہلی ٹرافی کا شکار کیا، جس کے لیے 60 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔پنجاب وائلڈ لائف نے رواں سال 16 ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ جاری کیے۔جنہیں 3 لاکھ 28 ہزار امریکی ڈالرز میں نیلام کیا گیا۔یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 9 کروڑ 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔ایک پرمٹ کی قیمت 20 ہزار 500 ڈالر جبکہ 500 ڈالر اضافی فیس رکھی گئی۔جس کے بعد ایک پرمٹ کی مجموعی قیمت 58 لاکھ 57 ہزار روپے تک پہنچی۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ سالٹ رینج میں پنجاب اڑیال کی آبادی میں اضافے کی بدولت غیرملکی شکاریوں کو شکار کی اجازت دی گئی۔