آخری روزیو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید آل نہیان نے دورہ کیا،ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے یویلین کا بھی وزٹ کیا
10 ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے طے پائے،ایدیپک 2025 کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا، آئندہ سال 3 سے 6 نومبر تک ہو گا
دبئی(پبلک نیوز) 40 ویں ابوظہبی انٹرنیشنل پٹرولیم نمائش اور کانفرنس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے، 3 روزہ نمائش میں 172 ممالک سے دو لاکھ 5 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے، 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے طے پائے، آخری روز یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید آل نہیان نے نمائش کا دورہ کیا۔ شیخ سیف بن زاید نے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے پویلین کا بھی دورہ کیا، وزیر داخلہ کو کمپنی کے کامیاب منصوبوں اور توانائی کی صنعت میں سرمایہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس ایڈیشن کی سب سے بڑی کامیابی دس ارب ڈالرسے زائد کے کمرشل معاہدے تھے، جو اس ایونٹ کی تجارتی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔یہ ایونٹ توانائی کی صنعت میں نئے دور کا آغاز ہے، جہاں اختراعات اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ایدیپک 2025 کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا، جو آئندہ سال 3 سے 6 نومبر تک ہو گا۔