لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے رواں سیزن کے دوران صوبہ کے 2 ریجن سرگودھا اور بہاولپور میں صرف فالکن اور بٹیر کے 595غیرقانونی شکاریوں کے چالان کرکے 66لاکھ روپے سے زائد محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ وصول کیا اور ضبط کئے گئے سینکڑوں معاون شکاری پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کئے ۔