فالکن ،فاختہ،بٹیر،خرگوش کے شکارپر 20 ملزم گرفتار، لاکھوں کے جرمانے

 لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ جنگلی حیات نے صوبہ کے مختلف مقامات سے فالکن ،فاختہ،بٹیر،خرگوش کے غیر قانونی شکاراور قبضہ میں ملوث 20 ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں کے جرمانے عائدکردیئے۔ وائلڈ لائف رینجر لاہور نے فیصل ٹا ئون میں ملزم سے غیر قانونی قبضے میں رکھا گیا بندر بر آمد کر کے جلو پارک منتقل کرکے ایف آئی آر درج کروادی،وائلڈ لائف رینجر قصور نے جنگلی پرندوں کی نیٹنگ میں ملوث شکاری گرفتار کر کے 20 ہزار جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجرز نے مسلسل نگرانی کے بعد فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ پرچار شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 کیسٹرل ،11 کبوتر،17 جال ،گیس سلنڈر،4 سیل فون اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لئے۔ وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نیجنگلی خرگوش کے 3 شکاریوں کو گرفتار کر کے 1 لاکھ 55 ہزار جرمانہ ،وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی نے فاختہ کا شکار کرنے پر 3 ملزموں کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر ملتان نے بٹیر اور فالکن کے دو نیٹنگ گیئر،دو کبوتر ،وائلڈ لائف رینجر چکوال نے فاختہ کے 3 شکاریوں کو 1 لاکھ 50 ہزار جرمانہ کیا،بٹیر کے شکاری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو 1 سال کیلئے پروبیشن کا حکم دیدیا۔