مس یونیورس کا تاج 26 برس کی مریم محمد کو پہنا دیا گیا

ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی مس یونیورس کا تاج 26 برس کی مریم محمدکوپہنا دیاگیا۔مریم محمد عالمی مس یونیورس مقابلوں میں شرکت کرنیوالی پہلی اماراتی خاتون ہوں گی،مریم سڈنی یونیورسٹی سیاکنامکس میں بیچلرکی ڈگری رکھتی ہیں اور اس وقت دبئی کے ایسموڈ انسٹی ٹیوٹ میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔خلیجی میڈیا کے مطابق مریم نیکئی فلاحی منصوبوں میں حصہ لیاہیاورخواتین کی بین الاقوامی کاروباری پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں،مس یونیورس کے عالمی مقابلے اگلے ماہ تھائی لینڈ میں منعقد ہونگے۔