بینکاک ( آن لائن )تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مس یونیورس 2025* کے شاندار مقابلے میں میکسیکو کی 25 سالہ حسینہ فاطمہ بوش فرنانڈس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ دباؤ، تنازعات اور اسٹیج پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے باوجود انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔ فاطمہ بوش نے یہ تاج گزشتہ سال کی فاتح، ڈنمارک کی وکٹوریا کیئر تھیلوِگ سے وصول کیا۔ مقابلے میں تھائی لینڈ کی امیدوار وینا پروینر سنگھ فرسٹ رنر اپ رہیں، جب کہ وینزویلا کی اسٹیفنی اباسالی ، فلپائن کی آتھیسا مانیلو اور آئیوری کوسٹ کی اولیویا یاسے ٹاپ 5 میں شامل رہیں