مس یونیورس 2024کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا

میکسیکو سٹی (آئی این پی )مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔ میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسینائوں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسینائوں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21سالہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا،جو ایک ماں بھی ہیں،نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔