7 سالہ بیٹی کی والدہ جینیفر بیریٹو مس یونیورس بننے والی پہلی ماں قرار، 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین تاج پہنایا گیا
سان جوآن ( آن لائن) پورٹو ریکو کی 27 سالہ حسینہ جینیفر بیریٹو نے 116 ممالک اور علاقوں کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’مس یونیورس 2026ء ‘ کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ 2001ء کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ تاج جیتنے والی دوسری خاتون اور تاریخ میں یہ اعزاز پانے والی پہلی ماں بن گئی ہیں۔مس یونیورس مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا 3 ہزار 150 قیمتی ہیروں سے مزین خصوصی نیا تاج جینیفر بیریٹو کے سر پر سجایا گیا۔ شادی شدہ جینیفر ایک 7 سالہ بیٹی کی والدہ بھی ہیں۔ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں مقام رکھنے والی جینیفر نے نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ اپنی مہم کے ذریعے عالمی سطح پر ذہنی صحت کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔