لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں مریم نواز کا جوڑا توجہ کا مرکز بن گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نکاح کی تقریب میں بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھر جی کا ڈیزائن کردہ سرخ اور سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔اس خوبصورت جوڑے کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے اور یہ سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے جس کی قیمت 16 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے ہے۔