آئی لو محمدﷺ مہم کے بعد کریک ڈائون تیز،20مسلمانوں پر مقدمہ

 مسلمانوں کی جانب سے آئی لو محمد ﷺ کا بینر لگایا گیا ہندوں نے ہنگامہ کھڑا کیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے شروع کی گئی آئی لو محمد ﷺ مہم کے بعد بریلی میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائو ن تیز ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لو محمد ﷺ کا بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوں نے ہنگامہ کھڑا کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس نے بھی واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے اور مسلمانوں کی گرفتاری پر بھارت بھر میں اشتعال پھیل گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ بھارتی شہر رائے بریلی میں بھی آئی لو محمد ﷺ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ ریلی اعلی حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کے گھر باہر نکالی گئی جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔پولیس نے 24 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے اور مولانا توقیر رضا خان اور ان کے معاونین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا