گداگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون تیز

 تین خواتین سمیت 192بھکاری گرفتارکرلیے گئے، بھیک منگوانے والے منظم گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کاگداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گداگری کے خلاف تازہ ترین کریک ڈاؤن میں192ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں 3خواتین سمیت 189افراد شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 53، کینٹ میں 30، سول لائنز میں 28، صدرمیں 25، اقبال ٹاؤن میں 23اور ماڈل ٹاؤن میں 33ملزمان گرفتار کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے منظم گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔