لاہور: لوڈر رکشائوں کیخلاف کریک ڈائون تیز، ماڈل روڈز پر داخلہ بند

آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن، بانس و دیگر سامان باڈی سے باہر لوڈ کرنے پر چالان اور پرچہ دونوں ہوں گے
 لاہور(کرائم رپورٹر )شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ماڈل روڈز پر لوڈر رکشائوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور نے شہر میں لوڈر رکشائوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم دیدیا۔مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینٹ سمیت دیگر ماڈل روڈز پر لوڈر رکشائوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، اب آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن، بانس و دیگر سامان باڈی سے باہر لوڈ کرنے پر چالان اور پرچہ دونوں ہوں گے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ سریا، ٹی آئرن سے لوڈڈ رکشے چلتی پھرتی موت ہیں۔