لاہور ( کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 54 ڈرائیورکے خلاف کارروائی کی اور متعدد مقدمات درج کئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر 4 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم-2) پر 19، لاہور ملتان موٹروے (ایم-3) پر 5 اور ملتان پنڈی بھٹیاں موٹروے (ایم-4) پر 6 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ترجمان کے مطابق سکھر ملتان موٹروے (ایم-5) پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔