ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے: ندیم افضل چن

 بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا:سیکرٹری اطلاعات پی پی
اسلام آباد(آن لائن )مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے سابق وزیرِاعظم، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں آنے والے عدالتی فیصلوں نے بھی بھٹو شہید کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔ بھٹو شہید نے مزدور، کسان اور محروم طبقات کو سیاسی طاقت دی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیا۔