بلاول بھٹو بین الاقوامی امن و انصاف کے سفیر،ان کی آواز کو دبانا بھارتی جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے: ندیم افضل چن

اسلام آباد(آن لائن)بھارت میں چیئرمین بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نہ صرف پاکستان کی نوجوان نسل کی آواز ہیں بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر امن و انصاف کے سفیر بھی ہیں، ان کی آواز کو دبانا بھارتی جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے ۔پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر تھوپنا اور پھر سچ سامنے آنے پر اظہارِ رائے پر قدغن لگانا بھارت کی کمزوری اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے،بھارت نے بلاول کا اکاؤنٹ بند کر کے ثابت کر دیا کہ وہ تنقید سننے کا حوصلہ نہیں رکھتا،بھارت اگر واقعی خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے تو اسے دلیل سے جواب دینا چاہیے نہ کہ سچائی کو سنسر کر کے چھپانے کی کوشش کرے۔