بجلی کے نرخ جلد کم ہوں گےاعظم نذیر تارڑ آر ایل این جی کے بل زیادہ آئیں گے طارق فضل چودھری

 نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی تجویز ہر بار کابینہ نے مسترد کی، بجلی کے نرخ 50 روپے سے کم ہو کر 32 سے 35 روپے فی یونٹ تک آگئے ہیں:وفاقی وزیر قانون
 آرایل این جی کے کنکشن پورے پاکستان میں لگائے جارہے ہیں،اس کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہے،صارفین اس کو مدنظر رکھیں،اور سردیوں میں استعمال میں احتیاط کریں:وزیرپارلیمانی امور
 اسلام آباد(آئی این پی) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا عوام کو جلد بجلی کے نرخوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں توانائی پالیسی اور سولرائزیشن منصوبے پر بحث ہوئی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیرِاعظم سولرائزیشن منصوبے پر واضح مقف رکھتے ہیں، اس منصوبے کے لیے بڑی رقم مختص کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی تجویز ہر بار کابینہ نے مسترد کی، حکومت عوام دوست توانائی پالیسی پر قائم ہے، آئی پی پیز سے متعلق احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور ان پر عمل بھی جاری ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بجلی کے نرخ 50 روپے سے کم ہو کر 32 سے 35 روپے فی یونٹ تک آگئے ہیں‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے  ملک بھر میں آر ایل این جی کے کنکشن وزیر اعظم کی ہدایت پر لگائے جارہے ہیں تاہم صارفین یہ بات مدنظر رکھیں کہ اس کا بل سوئی گیس کے مقابلے میں زیادہ ہوگا،صارفین اس کو مدنظر رکھیں،اور سردیوں میں اس کے استعمال میں احتیاط کریں۔