بین الپارلیمانی تعلقات دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے
بین الا قوامی فورمز پر بھی دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کیلئے پر عزم ہیں:وفد سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان اور سپین کے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، مشترکہ اقدار کے جذبات پر مبنی ہے، بین الپارلیمانی تعلقات دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے ۔تفصیل کے مطابق سپین کی سینیٹ کے پار لیمانی وفد نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا جہاں وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔وفد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے 5روزہ دورے پر ہے۔چیئرمین سینیٹ نے وفد کو پارلیمنٹ ہا س میں خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپین کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے