اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر الشرع پر پابندیاں ختم کیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر الشرع پر پابندیاں ختم کیں

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ پڑے، جب کہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرار داد کے تحت، احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس حسن خطاب کو داعش و القاعدہ کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔پابندیوں کے خاتمے کے بعد، الشرع کے منجمد اثاثے بحال اور اسلحہ کی پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے احمد الشرع کی 10 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔