بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تامل انڈسٹری کے معروف فنکار جوڑے، اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشميکا مندانہ، منگنی کر چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جوڑے نے اپنی منگنی ایک نجی تقریب میں انجام دی، جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق دونوں نے اب تک اپنی منگنی اور شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑا ذاتی معاملات کو رازداری میں رکھنے کو ترجیح دیتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشميکا کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ، جس میں وہ ساڑھی میں نظر آئیں، مداحوں کے خیال میں منگنی کی تقریب کی تصاویر ہو سکتی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا:
"ہیپی دُسہرہ مائی لَوز، اس سال میں خود کو بے حد شکر گزار محسوس کر رہی ہوں، آپ کے پیغامات اور سپورٹ ہر لمحے کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہے۔"واضح رہے کہ وجے اور رشميکا نے اپنے تعلق یا ممکنہ شادی کے بارے میں ابھی تک نہ تو کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، اور یہ جوڑا ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے محفوظ رکھتا رہا ہے۔