لاہور( خصوصی رپورٹ)سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے بیٹے حکیم نصیب کی عبوری ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج علی عباس کیس نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے بیٹے حکیم نصیب کی عبوری ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے حکیم نصیب الرحمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے حکیم نصیب الرحمان کی عبوری ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کر دی،حکیم نصیب الرحمان پر جعلی ادویات بیچنے مقدمے میں بوگس مچلکے جمع کرائے،ڈرگ کورٹ کے حکم پر حکیم نصیب الرحمان پر مقدمہ درج کیا گیا۔