کوٹ ادو(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں سوشل میڈیا کے معروف ٹک ٹاکر حکیم شہباز کے خلاف تھانہ سرور شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان پر حساس اداروں کا نام استعمال کرکے شہریوں کو ہراساں کرنے اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔تھانہ سرور شہید میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ملزم حکیم شہباز نے سوشل میڈیا پر یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ ان کے حساس اداروں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر نے مبینہ طور پر ان اداروں کا نام دبا ڈالنے اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے لئے استعمال کیا، جس سے نہ صرف عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ریاستی اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا