سیالکوٹ(آئی این پی )سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2افرادکی ہلاکت اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کا مقدمہ،ملزم ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے بھائی کو قبل از گرفتاری عبوری ضمانت مل گئی ۔ تھانہ موترہ کے علاقہ میں بھگدڑ سے دو افراد کی ہلاکت اور متعدد کے شدید زخمی ہونے والے مقدمہ میں مرکزی مسٹر پتلو کے بھائی کاشف بشیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ عرفان نسیم تارڑ کی عدالت سے 10 نومبر تک عبوری ضمانت مل گئی۔