ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ،آج پیش کرنیکاحکم

لاہور(آئی  ا ین پی )ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش نا ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔حکیم شہزاد پر غیرقانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے