تجاوزات کیخلاف آپریشن، پیرافورس پر حملہ

 فردوس مارکیٹ گلبرگ میں ہوٹل کے ملازمین نے حملہ کیا، وردیاں پھاڑدیں،مقدمہ درج ، 3 ملزم گرفتار
لاہور( کرائم رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پیرافورس پر حملہ کیا گیا ،فردوس مارکیٹ گلبرگ میں قائم ہوٹل کے ملازمین نے حملہ کیا،حملے کے دوران پیرافورس کے اہلکاروں پرتشدد کرتے ہوئے وردیاں پھاڑدی گئیں۔واقعہ کامقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا ، پولیس نے 3 افرادگرفتار کرلیے ، مقدمے میں6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔