رائیونڈ میں ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ہے، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں مندوبین شریک ہیں۔
اجتماع کے دوران فول پروف سکیورٹی اور انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈبلیو ایم سی، لیسکو، اور محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے کیمپس بھی شامل ہیں۔اجتماع کے پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، چترال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شریک ہیں، جبکہ اٹک، کشمیر، اسلام آباد، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سے بھی وفود پہنچ چکے ہیں۔پہلا مرحلہ 9 نومبر کو نمازِ فجر کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ یہ اجتماع بین المسالک اتحاد اور دعوت کا اہم ذریعہ ہے، جس میں دنیا بھر سے مسلمان شریک ہو کر تبلیغ کے اہم مقاصد حاصل کر رہے ہیں۔