رائیونڈ روڈ اجتماع چوک میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں الیکٹرک پول سے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والا 48 سالہ شخص، شوکت علی فقیر، الیکٹرک پول پر لگی لائٹس اتار رہا تھا کہ اچانک وہ نیچے گر گیا، جس سے اسے جان لیوا چوٹیں آئیں۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شوکت علی نشہ کا عادی تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کے سبب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔