لاہور کے علاقے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام سالانہ "جوڑ اجتماع" یکم اپریل سے 5 اپریل تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اس اجتماع میں وہ جماعتیں شرکت کریں گی جو مختلف علاقوں میں تبلیغی دورے مکمل کر کے واپس آئی ہیں۔اجتماع میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کے انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر معروف علماء کرام بھی شرکاء سے خطاب کریں گے اور دینی تعلیم و تبلیغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔