لاہور کے علاقے رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اجتماع 23 اور 24 فروری کو رائیونڈ میں منعقد ہو گا، جس میں شہر کی مختلف تبلیغی جماعتیں اور شہری شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع کہلاتا ہے۔اجتماع میں معروف علماء کرام کے بیانات ہوں گے، اور 24 فروری کو خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ اس اجتماع کا مقصد دین اسلام کی اہمیت اور تبلیغی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو راہ راست پر لانا ہے۔