ویٹیکن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری ہیں، جن میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنما اور معزز شہری شریک ہو رہے ہیں۔
آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میں مذہبی روایات کے مطابق ادا کی جا رہی ہیں، جہاں خصوصی دعاؤں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ رسومات کے آغاز سے قبل سینٹ پیٹرز باسلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں، جس سے فضا سوگوار ہو گئی۔ویٹیکن سٹی میں اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی سمیت دنیا کی اہم شخصیات شریک ہیں۔آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی۔ تابوت کو سینٹ پیٹرز باسلیکا سے سینیٹ پیٹرز اسکوائر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے تدفین کے لئے روانگی عمل میں آئے گی۔