ویب ڈیسک: معروف خواجہ سراء رقاصہ مہک ملک کے خلاف نجی مہندی کی تقریب میں فحش ڈانس کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رقاصہ مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ منڈی یزمان کے نواحی گاؤں میں منعقدہ مہندی کی نجی تقریب میں پیش آیا۔مہک ملک کو اس تقریب میں رقص کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے نیم عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر رقص کیا، اور دیگر افراد ان پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔
مقدمے میں 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 25 افراد کو نامعلوم ملزمان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں کچھ سرکاری ملازمین بھی شریک تھے، جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا، تاہم سرکاری ملازمین کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔اب تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔