ٹک ٹاک اسٹار مہک ملک کے حوالے سے یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے اور اس کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
اگر یہ خبریں درست ثابت ہوتی ہیں، تو مہک ملک لیگ کی تاریخ میں پہلی ٹرانس جینڈر ٹیم مالکن بن جائیں گی، جو کھیلوں میں صنفی شمولیت کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر مہک ملک کا یہ دعویٰ سچ ہے، تو یہ پاکستان کے کھیلوں میں صنفی مساوات اور نمائندگی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔ بہت سے تجزیہ کار اور صارفین اسے مثبت قدم قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اس سے دیگر کم نمائندگی والی کمیونٹیز کو بھی کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل کے حکام نے مہک ملک کے ممکنہ داخلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے لیگ کے لیے ایک مثبت تبدیلی قرار دیا ہے۔
تاہم، اب تک نہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نہ ہی پی ایس ایل انتظامیہ نے اس خبر کی باضابطہ تصدیق کی ہے، اس لیے یہ صرف ایک افواہ یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دعویٰ ہی تصور کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں پی ایس ایل کی توسیع کے لیے چھ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جن میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل تھے۔ بعد میں، گلگت اور فیصل آباد کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں، یہ خبر اگر تصدیق ہوتی ہے، تو یہ پاکستان کے کھیلوں میں ایک اہم اور تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی۔